’سرفراز پر بہت پریشر ڈالا گیا، انہیں تھوڑا آرام کرنے کی ضرورت ہے‘


کراچی: سابق ٹیسٹ کرکٹر محسن خان نے کہا کہ ایشیا کپ میں قومی ٹیم نے بہت بری کارکردگی دکھائی لیکن آسٹریلیا کے خلاف لڑکوں نے بہت شاندار کھیل پیش کیا، آنے والے میچز میں ٹیم سے بہت اچھی امیدیں ہیں۔

ہم نیوز کے پروگرام “گیم پلان” میں میزبان فضیلہ صبا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستانی ٹیم کو ٹکر کا مقابلہ دے سکتی ہے لیکن اگر قومی ٹیم اچھی حکمت عملی اور پالیسی کے ساتھ کھیلے تو کامیابی ہماری ٹیم کی ہی ہو گی۔

انہوں نے بتایا کہ وہ تعداد کے بجائے معیار کو ترجیح دینا چاہتے ہیں اور ڈومیسٹک کرکٹ کو اوپر لے کر جانا چاہتے ہیں۔

محسن خان  نے بتایا کہ ملک کے وزیر اعظم بہترین کرکٹر رہ چکے ہیں اور کرکٹ کو بہت اچھی طرح سمجھتے ہیں، یہ کرکٹ کے لیے بہت فائدہ مند بات ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ کرکٹ بورڈ کی خدمت کرنا چاہیتے ہیں، بہت سی اچھی چیزوں کو دیکھ کر انہوں نے اپنی خدمات دینے کا ارادہ کیا۔

محسن خان  نے بتایا کہ سرفرازاحمد پر بہت زیادہ پریشر ڈالا گیا ہے، ابھی ان کو تھوڑا آرام کرنے کی ضرورت ہے تا کہ وہ ریلیکس ہو کر زیادہ بہتری کے ساتھ واپس آ سکیں، میرے دیے ہوئے کسی بھی مشورے میں کوئی ذاتی مفاد شامل نہیں ہو گا، جو مشورہ بھی دیا جائے گا وہ ملکی کرکٹ کے مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے دیا جائے گا۔

اسٹیٹ بینک اسپورٹس ہیڈ ظہیر الحسن نے کہا کہ ہمارے ملک کا یہ مسئلہ ہے کہ یہاں میرٹ پر ٹیم کو نہیں کھلاتے۔

ویمن کرکٹ ٹیم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے سوال کیا کہ کون سی ٹیم ایک فاسٹ بالر اور چار اسپیزز کے لر آسٹریلیا کے خلاف کھیلنے جاتی ہے؟

انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی سب ست تیز بولر ماہم طارق ہیں لیکن ان کو بے بنیاد وجوہات کی بنا پر منتخب نہیں کیا گیا۔


متعلقہ خبریں