ایپل میک منی کی چار سال بعد مارکیٹ میں واپسی


نیو یارک: اپیل کی سالانہ تقریب میں اس کے سب سے چھوٹے کمپیوٹر ’میک مینی‘ کو دوبارہ لانچ کر دیا گیا ہے۔ ایپل میک منی کی گزشتہ چار سال سے کوئی اپ ڈیٹ نہیں تھی۔

تقریب میں اس کپمپیوٹر کی صلاحتوں کے ساتھ ساتھ اس کی قیمت بھی اپ ڈیٹ کی گئی ہے۔ اس چھوٹے ’ڈیسک ٹاپ‘ میک منی کی قیمت 499 ڈالر سے بڑھا کر 799 ڈالرز کر دی گئی ہے۔

میک منی کو لانچ کرنے کے بعد سے ہی اس کی اڈوانس بکنگ کا آغاز کر دیا گیا ہے جو کہ 7 نومبر تک جاری رہے گا۔

ایپل کی سالنہ تقریب میں نہ صرف کمپنی کی نئی مصنوعات کو متعارف کروایا جاتا ہے بلکہ موجودہ مصنوعات کی اپ ڈیٹڈ ماڈل کا بھی علان کیا جاتا ہے۔

چار سال سے ایپل کے میک منی کا کوئی اپ ڈیٹڈ مادل نہیں آیا تھا۔ بلکہ گزشتہ سال یہ بات بھی کی جارہی تھی کہ میک منی ماضی کا حصہ بن

چکا ہے۔

ایپل کے چیف ایکزکٹو آفیسر ٹم کوک کا کہنا تھا کہ ایپل کے صارفین نے میک منی کے استعمال کے مختلف اور دلچسپ طریقے دریافت کر لیے ہیں لہٰزا آنے والی مصنوعات میں اس پر بھی توجہ دی جائے گی۔

نئے متعارف کیے گئے میک منی میں چار اور چھے کور کا پراسیسر لگایا جائے گا۔ پراسیسر تبدیل کرنے سے کمپوٹر کی رفتار پانچ گنا تیز ہوجائے گی جبکہ اس کی گرافکس ڈسپلے 60 فیصد تک بہتر اور تیز ہو جائے گا۔

اس کے علاوہ میک منی اب 32 یا 64 جی بی میموری کے ساتھ دستیاب ہو گا اور اس کی اسٹورج میں دو ٹیڑا بائٹ کی گنجائش رکھی گئی ہے۔ موجودہ میک منی میں چار تھنڈر بولٹ پورٹ اور دو یو بی اے انپٹ کی جگہ ہیں۔

ان تمام تبدیلوں کی وجہ سے میک منی پر ٖفوٹوشاپ جیسے ایپس پر کام کرنے کی رفتار تین گنا بہتر ہو گی۔ جبکہ آڈیو اور ویڈیو پر کام کرنے کی رفتار تیس گنا تک بہتر ہو جائے گی۔

سب سے کم قیمت 799 ڈالر پر دستاب میک منی میں تین گیگا ہرڈز سی پی یو، آٹھ جی بی میموری اور 12 جی بی اسٹورج ہے۔ جبکہ کوڑ فائو میک منی کی قیمت 999 ڈالر ہے۔

زیادہ صلاحیتوں والے ماڈلز کی قیمتیں بھی زیادہ ہی ہیں۔

پراسسنگ، میموری اور اسٹورج صلاحیتوں کی بہتری کے ساتھ ساتھ ان صلاحتوں کے مبطابق میک منی کی قیمتیں بڑہائی جائیں گی۔

میک منی کی خوبیوں میں ماحول دوست نظام بھی شامل ہے کیونکہ نئے متعارف کرائے جانے والے میک منی میں بریلیم، بی آر ایف اور پی وی سی جیسے زہر آلود مواد شامل نہیں کیے جائیں گے۔

اس کے علاوہ نئے ماڈل کا کاربن فوٹ پرنٹ گزشتہ ماڈل سے 50 فیصد کم ہے۔

میک منی کے لیے اب صرف سو فیصد ریسائکل ہونے والا الوپینیم اور ریسائکل کیا گیا پلاسٹک استعمال ہو گا۔


متعلقہ خبریں