ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات


اسلام آباد:  ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف ایک روزہ دورے پرپاکستان پہنچ گئے ہے، پا کستان پہنچنے کے بعد جواد ظریف نے اپنے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔

اس سے پہلے جواد ظریف کی ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ ایک روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچے۔ پاکستان پہنچنے پر نور خان ایئربیس پر وزارت خارجہ کےاعلیٰ حکام نے ایرانی وزیر خارجہ کا استقبال کیا۔

جواد ظریف نے دفتر خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی، ملاقات میں علاقائی سلامتی سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جواد ظریف وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے بھی ملاقات کرینگے اور پاکستان ایران کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کرینگے۔

ایرانی وزیر خارجہ افواج پاکستان کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملینگے۔

تحریک انصاف کے حکومت سنبھالنے کے بعد جواد ظریف کا یہ  دو مہینے کے اندر دوسرا دورہ پاکستان ہے۔  پی ٹی ائی حکومت بننے کے بعد ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف پاکستان کا دورہ کرنے والے پہلے غیر ملکی مہمان تھے۔

پاکستان ایران کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، ایران پاکستان کا ایک برادر مسلم ملک ہونے کے ساتھ ساتھ اہم ہمسایہ بھی ہے۔


متعلقہ خبریں