اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران اتار چڑھاؤ کا رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج:  کاروبار میں مثبت رجحان

فوٹو: فائل


کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کے روز کاروبار کے دوران اتار چڑھاؤں کا سلسلہ جاری ہے ۔

بازار حصص میں آج کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا اورانڈیکس میں 2.2 پوانٹس کا اضافہ  بھی ہوا تاہم اس کے فوراً بعد مارکیٹ منفی زون میں چلی گئی۔

کاروبار کے آغاز کے پانچ منٹس کے اندر ہی مارکیٹ میں 200 سے زائد پوانٹس کی کمی ہوئی۔ کاروبار کے دوران ایک وقت میں مارکیٹ میں 360 سے زائد پوانٹس کی کمی بھی ہوئی۔

اس کے بعد مارکیٹ مثبت زون میں داخل ہوئی اور انڈیکس میں 50 سے زائد پوانٹس کا اضافہ ہوا۔ تاہم یہ اضافہ لمحاتی ثابت ہوا اور انڈیکس ایک بار پھر منفی زون میں گیا۔

کاروبار کے دوران مارکیٹ اتار چڑھاؤکا سلسلہ جاری ہے اور ایک وقت میں مارکیٹ میں 200 سے زائد پوانٹس کا اضافہ بھی ہوا۔

اس رپورٹ کے فائل کیے جانے کے وقت مارکیٹ 23.85 پوانٹس کمی کے ساتھ 41585.18 کی سطح پر ٹریڈ کر رہی تھی۔

گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں 155 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا۔ منگل کو بازار حصص میںکاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا تھا اور ایک موقع پر ایڈیکس 41792 تک گیا تاہم اس کا اختتام 41609 پر ہوا۔ اس طرح گزشتہ روز کے مقابلے میں انڈیکس میں 0.37 فیصد بہتری دیکھی گئی۔

 


متعلقہ خبریں