مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشت گردی، برطانوی پارلیمنٹ میں رپورٹ پیش


لندن: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و جبر کے خلاف عالمی طاقتوں نے بھی آواز اٹھا دی۔ برطانوی پارلیمنٹ باڈی کی جاری کردہ رپورٹ نے بھارت کو بے نقاب کر دیا ہے۔

برطانوی پارلیمنٹ باڈی کی رپورٹ کے مطابق کشمیر میں جاری بربریت کے پیچھے بھارتی ریاست ملوث ہے۔

برطانوی سیاست دانوں نے کشمیر کی صورتحال پر جاری کردہ اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ کشمیر میں کھلے عام انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں۔ برطانوی رہنماؤں کی رپورٹ میں بھارت کو فوری طور پر مقبوضہ کشمیر سے اپنی فوج کی تعیناتی کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں پرتشدد کارروائیاں کرنے والوں کو ریاستی تحفظ حاصل ہے۔ رپورٹ میں پیلٹ گن کا استعمال روکنے پر بھی زور دیا گیا ہے۔

رپورٹ میں بھارت سے غیر انسانی ہتھکنڈے فوری طور پر ترک کرنے اور کالے قوانین کو ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے جب کہ رپورٹ میں کشمیر کے گمشدہ افراد کو بازیاب کرانے اور طلم و ستم میں ملوث بھارتی فوجیوں پر مقدمہ چلانے کا اپیل کی گئی ہے۔

آل پارٹی پالیمنٹری کشمیر گروپ کی رپورٹ میں اجتماعی قبروں کی لاشوں کا فرانزک ٹیسٹ کرانے اور متاثرین کے اہل خانہ کو مکمل حفاظت دینے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ 30 سالوں میں کشمیر کے معاملے پر تیار کی جانے والی یہ اپنی نوعیت کی پہلی رپورٹ ہے۔


متعلقہ خبریں