انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں ایک پیسہ کا اضافہ


کراچی: انٹر بینک کرنسی مارکیٹ میں بدھ کے روز کاروبار کے آغاز میں  ڈالر کی قدر میں روپے کے مقابلہ میں ایک  پیسہ کا اضافہ ہوگیا ہے۔

کرنسی ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں روپے کی قدر میں استحکام دیکحھا جا رہا ہے انٹربینک میں ڈالر ایک پیسے کمی کے ساتھ 132.60 روپے کا ٹریڈ ہو رہا ہے۔

گزشتہ روز انٹر بینک کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قدر میں روپے کے مقابلہ میں کمی ہوئی تھی اور ڈالر 132.59 روپے میں ٹریڈ ہوا تھا۔

پیر کے روز ڈالر 25  پیسے اضافہ کے بعد 132 روپے 70 پیسے  کا ہوگیا تھا۔

گزشتہ کاروباری ہفتہ کے آخری روزانٹر بینک کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 132 روپے 55 پیسے رہی تھی جبکہ جمعرات کے روز روپے کے مقابلہ میں ڈالر 25  پیسے اضافہ کے بعد 132 روپے 30 پیسے  رہی تھی ۔

گزشتہ ہفتے بدھ  کو روپے کے مقابلہ میں انٹر بینک کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں نمایاں کمی ہوئی تھی۔ گزشتہ بدھ کے روز کاروبار کےدوران روپے کے مقابلہ میں ڈالر کی قدر میں ایک روپیہ 91 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

 


متعلقہ خبریں