افتخار چوہدری کیخلاف مراعات کیس میں فیصلہ محفوظ

سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری مرعات کیس میں فیصلہ محفوظ | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: ہائی کورٹ نے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری سے سیکیورٹی اور دیگر مرعات واپس لینے کے کیس میں فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس محسن اخترکیانی نے بدھ کے روز فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا۔

حنیف راہی ایڈوکیٹ نے سابق چیف جسٹس کی جانب سےعدالتی حکم پرعمل درآمد نہ کرنے کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا کہ کیا عدالتی حکم تاحال آن فلیڈ ہے؟

درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ عدالتی حکم آن فیلڈ ہے لیکن اضافی سکیورٹی اور دیگرمراعات کی واپسی نہیں ہوئی۔

چوہدری حسیب نے عدالت کو بتایا کہ بلٹ پروف گاڑی کے حوالے سے عدالتی حکم پرعمل ہوگیا، ریکوری کا حکم نہیں تھا۔

عدالت نے استفسار کیا کہ کیا عدالت نے ریکوری کے حوالے سے حکم دیا تھا ؟

درخواست گزار نے بتایا کہ سابق چیف جسٹس ان مراعات کے اہل نہیں ہیں، تو پھر واپسی تو بنتی ہے، وزارت قانون کے مطابق 40 لاکھ روپے کی واپسی کرنی ہے، پبلک ٹیکس کی رقم کا قومی خزانے میں واپس آنا ضروری ہے۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے پوچھا کہ کیا آپ نے عدالتی حکم پرعمل درآمد کے لیے وزارت قانون سے رجوع کیا؟

حنیف راہی ایڈووکیٹ نے اپنے دلائل میں کہا کہ رجوع کیا تھا لیکن سیکیورٹی ودیگرمراعات کی واپسی والے حکم پرعمل نہیں کیا گیا۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔


متعلقہ خبریں