وزیراعظم کل چین کے پانچ روزہ دورے پر روانہ ہوں گے

سرکاری زمینوں کے ’مردہ سرمایہ‘ کو آمدن میں بدلنے کی تجویز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کل پانچ روزہ دورے پرچین روانہ ہوں گے جہاں وہ چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے۔

ہم نیوز کے مطابق کل شام جب وزیراعظم دورہ چین کے لیے روانہ ہوں گے تو وفاقی وزرا بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔ ان کی وطن واپسی شیڈول کے مطابق پانچ نومبر کو ہوگی۔

وزیراعظم کی روانگی سے قبل چین کے سفیر یاؤجبگ سے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات، اہم علا قائی وعا لمی صورتحال، رشکئی اکنامک زون اور سی پیک کے جاری منصوبو ں پر تبا دلہ خیال کیا گیا۔

ہم نیوز کے مطابق ملاقات میں وفاقی سیکرٹری پلاننگ، خیبر پختونخواہ کے سیکرٹری پی اینڈ ڈی سمیت صوبائی حکومت کے دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے دورہ چین سے دونو ں ممالک کے درمیا ن تعلقات ایک نئے دور میں دا خل ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبہ دونوں ہمسایہ ممالک سمیت پورے خطے کے لیے سودمند ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ دونوں ممالک کے مابین قائم سدا بہار دوستی کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت پاک چین قتصادی راہداری سے وابستہ ہے اور اس کی جلد تکمیل کے لیے ہر ممکن اقدمات اُٹھائے جائیں گے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ سی پیک میں شامل پشاور سرکلر ریلوے کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے خصوصی اقدامات اُٹھائے جائیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ رشکئی اکنامک زون کی تکمیل علاقے کی تعمیر و ترقی میں سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ رشکئی اکنامک زون کی تکمیل سے علاقے میں روزگار کے مسائل حل ہوں گے اور عوام کا معیار زندگی بہتر ہو گا۔

چین کے سفیر کو اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے یقین دہانی کرائی کہ سی پیک منصوبوں کی جلد تکمیل کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی سطح پر بھرپور تعاون کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پا کستان کو چین کے ساتھ اپنی بے مثال دو ستی پر فخر ہے۔

پاکستان میں چین کے سفیر یاؤجنگ نے کہا کہ وزیر اعظم عمرا ن خان کا دورہ چین دوطرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچانے میں اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ چین سی پیک منصوبے کی جلدازجلد تکمیل کا خواہاں ہے تاکہ دونوں ممالک کے عوام کے معاشی مسائل کا خاتمہ ہو سکے۔

چینی سفیر یاؤجنگ نے اسپیکر قومی اسمبلی کو یقین دہانی کرائی کہ چین پاکستان کے ساتھ ہر ممکن اقتصادی، معاشی اور دفاعی تعاون جاری رکھے گا۔


متعلقہ خبریں