تحریک انصاف کی حکومت نے مہنگائی کا پیٹرول بم گرادیا



اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت نے عوام پر مہنگائی کا پیٹرول بم گراتے ہوئے اس کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔

وفاقی وزارت خزانہ کی منظوری کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ قیمتوں میں اضافے کا اطلاق شب 12 بجے سے ہو گا۔

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزارت خزانہ کی منظوری کے بعد پیٹرول کی قیمت میں پانچ روپے فی لیٹر، ڈیزل کی قیمت میں چھ روپے 37 پیسے فی لیٹر اور مٹی کے تیل کی قیمت میں تین روپے فی لیٹراضافہ کیا گیا ہے۔

وفاقی وزارت خزانہ کی منظوری کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 97 روپے 83 پیسے فی لیٹرہو گئی ہے۔ لائٹ ڈیزل کی  نئی قیمت 82 روپے 84 پیسے فی لیٹر ہوئی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق ڈیزل کی نئی قیمت 112 روپے 94 پیسے فی لیٹر اورمٹی کے تیل کی نئی قیمت 86 روپے 50 پیسے فی لیٹر کردی گئی ہے۔

وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے دی جانے والی منظوری کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق شب 12 بجے سے ہو جائے گا۔

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اس سے قبل گیس اور بجلی کی قیمتوں میں بھی بے پناہ اضافہ کرچکی ہے جب کہ اس سے قبل اس نے قومی اسمبلی میں پیش کردہ اپنے بجٹ کے ذریعے بھی اشیائے خوردو نوش کی قیمتوں میں جو اضافہ کیا اسے عوام الناس ’تاریخی مہنگائی‘ قرار دیتے ہیں۔

 

 


متعلقہ خبریں