ازبک وزیر خارجہ کی شاہ محمود قریشی سے وزارت خارجہ میں ملاقات


اسلام آباد: پاکستان کے ایک روزہ دورے پر آئے ہوئے ازبکستان کے وزیر خارجہ عبداللہ عزیز نے اپنے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے دفتر خارجہ میں ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان دوطرفہ  تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوئی۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات وزارت خارجہ میں ہوئی۔ ملاقات کے بعد دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر بات چیت ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات میں بہتری اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے اور دو طرفہ تجارت کے حجم میں اضافہ پر بات چیت ہوئی۔

آج صبح جب ازبک وزیر خارجہ عبداللہ عزیز آٹھ رکنی وفد کے ہمراہ چکلالہ ائیرپورٹ پہنچ پہنچے تودفتر خارجہ کے حکام نے ان کا  استقبال کیے۔

ازبکستان کے وزیر خارجہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے بھی ملاقات کرینگے۔

کل ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف ایک روزہ دورے پرپاکستان آ گئے تھے۔ دورہ کے دوران  جواد ظریف کی اپنے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی تھی۔ ملاقات میں علاقائی سلامتی سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

 


متعلقہ خبریں