پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 93.95 پوائنٹس کا اضافہ


کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کے روز کاروبار کے دوران اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہا اور کاروبار کے احتتام پر انڈیکس میں 93.95 پوانٹس کا اضافہ ہوا۔

بازار حصص میں آج کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا۔ کاروبار کے شروع میں ہی کے ایس ای 100 انڈیکس میں 150 پوانٹس سے زیادہ کی کمی ہوئی۔

مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ  دن بھر جاری رہا۔ کاروبار کے دوران ایک وقت میں انڈیکس میں 160 پوانٹس سےزائد کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا۔

کاروبار کے احتتام پر مارکیٹ 93.95  پوانٹس اضافہ کے ساتھ 41743.31  کی سطح پر بند ہوئی۔

گزشتہ روز مارکیٹ میں 40 پوانٹس کا اضافہ ہوا تھا۔ مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا تھا اورانڈیکس میں 2.2 پوانٹس کا اضافہ  بھی ہوا تاہم اس کے فوراً بعد مارکیٹ منفی زون میں چلی گئی۔

کاروبار کے آغاز کے پانچ منٹس کے اندر ہی مارکیٹ میں 200 سے زائد پوانٹس کی کمی ہوئی تھی۔ کاروبار کے دوران ایک وقت میں مارکیٹ میں 360 سے زائد پوانٹس کی کمی بھی ہوئی۔

اس کے بعد مارکیٹ مثبت زون میں داخل ہوئی اور انڈیکس میں 50 سے زائد پوانٹس کا اضافہ ہوا۔ تاہم یہ اضافہ لمحاتی ثابت ہوا اورانڈیکس ایک بار پھر منفی زون میں گیا تھا اور کاروبار کے احتتام پر انڈیکس میں 40 پوانٹس کا اضافہ ہوا تھا۔


متعلقہ خبریں