آسیہ بی بی بری: پاکستانی انڈسٹری کے ستاروں کا اظہار خیال


عدالت کی جانب سے دیئے گئے آسیہ بی بی کے فیصلے پر پاکستانی فنکاروں نے بھی اپنے خیالات اور جذبات کا اظہار سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھرپور انداز میں دیا۔

گزشتہ روز سپریم کورٹ نے صبح نو بجے کے قریب فیصلہ سناتے ہوئے آسیہ بی بی پر لگے تمام الزامات کو مسترد کر دیا تھا اور ان کو فوری بری کرنے کا حکم سنایا تھا جس پر پاکستانی انڈسٹری کے کئی ستاروں نے سپریم کورٹ کے دیئے فیصلےکو سراہا اور انصاف ملنے پر خوشی کا اظہار کیا۔

پاکستانی اداکارہ صنم سعید نے اپنے ٹوئٹر پر لکھا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ایک انسان کے لیے ایک چھوٹا قدم مگر انسانیت کی جانب بڑی خدمت ہے۔

لالی وڈ اور بالی وڈ میں جگہ بنانے والی ماہرہ خان نے بھی سپریم کورٹ کے فیصلے پراپنے ٹوئٹرکے زریعے انسانیت کے قانون کو ترجیح دینے کی بات کی۔

ہدایت کار و ادکار سرمد کھوسٹ نے بھی فیصلے پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے آسیہ بی بی کی رہائی کی صبح کو ایک نعمت والی صبح قرار دیا جب کہ گلوکار و سماجی کارکن شہزاد رائے نے بھی اپنے ٹوئٹر کا استعمال کرتے ہوئے آسیہ بی بی کے فیصلے کے حوالے سے ایسی ہی ایک ٹوئٹ کی۔

اداکارہ حریم فاروق بھی ٹوئٹر پر آسیہ بی بی کے کیس کے حوالے سے دیئے گئے فیصلے پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے خوش اور مطمئن نظر آئیں۔

پاکستان کی لجینڈری اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے آسیہ بی بی کے فیصلے پرانصاف زندہ باد کا نعرہ لگایا۔


متعلقہ خبریں