وزیراعظم پانچ روزہ دورے پر چین روانہ


پاکستان:وزیراعظم عمران خان پانچ روزہ دورے پر چین روانہ ہو گئے۔ دورے کے دوران وزیراعظم  چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے۔

دورہ کے دوران وزیراعظم کے ساتھ وفاقی وزرا اور اعلی سطحی وفد بھی ہو گا۔ وزیر اعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار، وزیر ریلوے شیخ رشید احمد ، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور وزیر اعلی بلوچستان جام کمال بھی ان کے ساتھ ہی روانہ ہوئے۔

ان کی وطن واپسی شیڈول کے مطابق پانچ نومبر کو ہوگی۔ دوسری طرف وزیراعظم کے دورہ چین کے شیڈیول کے مطابق عمران خان کے چین پہنچتے نائب چینی وزیرخارجہ اور پاکستانی سفیر ان ک استقبال کریں گے۔ ذرائع کے مطابق 2 نومبر کو عمران خان چینی صدر سے ملاقات کریں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ دورہ کے دوران وزیر اعظم  اے آئی آئی بی کے صدر سے بھی ملاقات کریں گے۔ تین نومبر کو عمران خان بیجنگ میں پیپلز ہیرو مونومنٹ کا دورہ کریں گے، اسی دن عمران خان چیئرمین این پی سے ملاقات کریں گے۔

تین نومبر کو ہی وزیراعظم سرکاری استقبالیہ تقریب میں شرکت کریں گے۔ وزیراعظم چین سے معاہدے اور یاداشتوں پر دسخط بھی کریں گے۔ چار  نومبر کو عمران خان چین میں ایک اسکول میں خطاب کریں گے۔اسی دن وزیراعظم بیجنگ سے شنگھائی روانہ ہونگے۔ عمران خان پانچ نومبر پاک چین انٹرنیشنل ایکسپو میں شرکت کریں گے۔

عمران خان میٹروپولیٹن شنگھائی کی مقامی قیادت سے ملاقات بھی کریں گےاور پاکستان بزنس فورم سے بھی خطاب کریں گے۔


متعلقہ خبریں