احتساب عدالت، نواز شریف کی حاضری سے استثنا کی درخواست منظور

نواز شریف شناختی کارڈ نہ ہونے سبب ووٹ نہیں ڈال سکے | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کر لی ہے۔

نواز شریف کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت کل صبح ساڑھے نو بجے تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

سماعت کے موقع پر نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث کے معاون وکیل نے نواز شریف کی حاضری سے استثنا کی درخواست دائر کی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ راستے بند ہونے کی وجہ سے نواز شریف عدالت نہیں پہنچ سکتے اس لیے اُنہیں ایک روز کے لیے حاضری سے استثنا دیا جائے۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف نے جمعرات کو احتساب عدالت میں العزیزیہ اسٹیل مل ریفرنس میں اپنا بیان ریکارڈ کرانا تھا تاہم موجودہ حالات کے باعث راستے بند ہونے کی وجہ سے نواز شریف عدالت میں پیش نہیں ہو سکے اور نہ ہی نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث عدالت میں پیش ہوئے۔

العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف نے 342 کا بیان ریکارڈ کرانا تھا۔

30 اکتوبر کو قومی احتساب بیورو (نیب) پراسیکیوٹر واثق ملک نے العزیزیہ اسٹیل مل ریفرنس میں شواہد مکمل ہونے سے متعلق عدالت کو آگاہ کیا۔ جس کے بعد عدالت نے اگلی سماعت پر ملزم سابق وزیر اعظم نواز شریف کا بیان قلمبند کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔

نیب نے عدالت کو آگاہ کیا تھا کہ العزیزیہ ریفرنس میں ہمارے شواہد مکمل ہو گئے ہیں۔ نیب نے العزیزیہ ریفرنس میں کُل 22 گواہوں کے بیانات قلمبند کراچکے ہیں۔

نیب پراسیکیوٹر نے سپریم کورٹ کے 20 اپریل اور 28 جولائی 2017 کے فیصلے کی کاپیاں بھی احتساب عدالت میں پیش کی تھیں۔


متعلقہ خبریں