اظہر علی نے ون ڈے کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا ہے



لاہور: سابق کپتان اور اوپننگ بلے باز اظہرعلی نے ون ڈے کرکٹ فارمیٹ کو خیرباد کہہ دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ جب تک فٹ ہوں ٹیسٹ کرکٹ کھیلتا رہوں گا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے بہت سوچ سمجھ کر ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے۔

اظہر علی کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ میرا اپنا ہے اور اب میں تمام تر توجہ ٹیسٹ کرکٹ پر مرکوز کرنا چاہتا ہوں۔

33 سالہ اوپنر اظہرعلی 19 فروری 1985 کو لاہورمیں پیدا ہوئے، پہلا ٹیسٹ 13 جولائی 2010 میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلا جبکہ ون ڈے کیریئرکا آؔغاز 30 مئی 2011 کو آئرلینڈ کے خلاف میچ کھیل کر کیا۔

اسٹار بلے باز، 66 ٹیسٹ میچز میں 5303 رنز بنا چکے ہیں جبکہ 14 سنچریاں اور 19 نصف سنچریاں بنانے کا اعزاز بھی حاصل ہے اور ٹیسٹ میچ میں 302 رنزبنانے کا منفرد ریکارڈ بھی قائم کیا ہے۔

اظہرعلی نے اپنے کیریئر میں 53 ون ڈے کھیلے، 1845 رنز بنائے اور تین سنچریاں اور 12 نصف سنچریاں بھی اپنے نام کیں۔

کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے اب تک 49 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے ہیں، مجموعی طورپر 985 رنزاسکورکیے جن میں تین نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔

اظہرعلی کےدور کپتانی میں گرین شرٹس نے مختلف ملکوں کےساتھ دس سیریزکھیلیں جن میں پانچ میں کامیابی ملی۔

اظہر علی 2017 میں کینگروزکے خلاف سیریز میں 4-1 سے شکست پر کپتانی سے سبکدوش ہو گئے تھے۔


متعلقہ خبریں