ضمنی انتخابات: لاہور میں تقرریوں، تبادلوں پر پابندی عائد

پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس

فوٹو: فائل


اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضلع لاہور میں سرکاری ملازمین کی تقرریوں اور تبادلوں پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب کے صوبائی حلقہ پی پی 168 کے ضمنی انتخاب کا شیڈول اور انتخابی ضابطہ اخلاق جاری کر دیا گیا ہے۔

پی پی 168 میں پولنگ 13 دسمبر کو ہوگی جس کے باعث الیکشن کمیشن نے حلقہ پی پی 168 میں نئی ترقیاتی اسکیموں پر بھی پابندی لگا دی ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کے تحت ارکان قومی و صوبائی اسمبلی الیکشن کے انعقاد تک حلقے کا دورہ نہیں کر سکتے۔

ضابطہ اخلاق کے مطابق وزیر اعظم، وزیر اعلی اور وفاقی و صوبائی وزراء پر بھی متعلقہ حلقے میں دورے پر پابندی ہو گی۔

صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 168 سے 2018 کے عام انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کامیابی حاصل کی تھی۔

14 اکتوبر 2018 کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 131 لاہور سے کامیابی حاصل کرنے کے بعد خواجہ سعد رفیق نے صوبائی نشست سے استعفیٰ دے دیا تھا۔


متعلقہ خبریں