لازوال دھنوں کے خالق نثار بزمی کو گزرے 12 برس بیت گئے


مدھر دھنوں سے پاکستانی فلموں کو دنیا بھر میں پہچان دینے والے نثار بزمی کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے، خداداد صلاحیتوں کے مالک، عظیم موسیقار کی زندگی پر ایک نظر

بہت سی لازوال دھنوں کے خالق نثاربزمی نے کیرئر کا آغاز بھارتی فلم جمنا پار سے کیا، جو 1946 میں ریلیز ہوئی،، انہوں نے ہمسایہ ملک میں 40 سے زیادہ فلموں کی موسیقی ترتیب دی۔

یہ بھی پڑھیں:دلوں کو چھو لینے والی آواز کا مالک اسکردو کا نابینا گلوکار

1960 میں یہ نامور موسیقار پاکستان آگیا اور پہلا گانا فلم، ‘ایسا بھی ہوتا ہے’ کے لیے کمپوز کیا، ان کی سحر انگیز دھنوں پر ملکہ ترنم نورجہاں نے بھی اپنی آواز کا جادو جگایا۔

نثار بزمی نے 64 پاکستانی فلموں کی موسیقی ترتیب دی۔

عظیم شخصیت کا مالک یہ انسان 22 مارچ 2007 کو خالق حقیقی سے جا ملا اور اپنے مداحوں کو سوگوار چھوڑ گیا۔

نثار بزمی تو اب ہم میں موجود نہیں لیکن ان کی دھنیں آج بھی مداحوں کے کانوں میں رس گھولتی ہیں۔


متعلقہ خبریں