صحت اور جلد کے لیے لیموں کے ناقابل یقین فوائد


لیموں گرمیوں میں سستا اور باآسانی دستیاب ہوجانے والا پھل ہے۔ لیموں جہاں مختلف کھانوں میں استعمال کیا جاتا ہے وہیں ہماری صحت کے لیے بے شمار فوائد سے بھرپور ہوتا ہے۔

گرمیوں میں خواتین اپنی صحت اور خصوصاً جلد کو لے کر پریشان ہوتی ہیں۔ آج ہم آپ کو بتائیں گے لیموں کے چند حیرت انگیز فوائد۔ جو آپ کی صحت، جلداور بالوں کے مسائل حل کرنے میں مدد دیں گے۔

صحت کے لیے مفید

لیموں میں موجود وٹامن سی کی وافر مقدار آپ کے مدافعتی نظام کو بہتر کرنے میں مدد کرتی ہے۔

روزانہ لیموں پانی کا ایک گلاس پینے سے آپ خود کو بہت سی بیماریوں سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔

لیموں میں موجود وٹامنز انسانی جسم میں کینسر کے خلیوں کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

معدے کے لیے فائدہ مند

معدے کے مریضوں کے لیے لیموں کا جوس دوا کی حیثیت رکھتا ہے۔

صبح نہار منہ لیموں کا جوس کا ایک گلاس پی لینا ہاضمے کے مسائل، اسہال اور قبض کے لیے مفید ہے۔ اس کے مزید فوائد حاصل کرنے کے لیے شہد کی ایک چمچ مکس کر لیں۔

جگر کے امراض کی دوا

لیموں کا جوس آپ کو نا صرف جگر کی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے بلکہ جسم سے زہریلے مادوں کو بھی خارج کرتا ہے۔

یہ بھی دیکھیں: انڈے صحت کے لیے اتنے مفید کہ یقین نہ آئے

ہائی بلڈ پریشر کے لیے مفید

لیموں میں پوٹاشئیم وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔ جو آپ کو قلبی امراض سے محفوظ رکھتا ہے۔

جلد کی قدرتی صفائی کے لیے موثر

اگر آپ گرمیوں میں جلد کے مسائل کا شکار ہیں تو پریشان ہونا چھوڑ دیں۔ صحت سے متعلق بے پناہ فوائد رکھنے والا لیموں ایک بہتری بیوٹی پروڈکٹ بھی ہے۔

لیموں کے رس میں شہد ملا کر چہرے پر لگانے سے آنکھوں کے گرد حلقوں کو ختم کرتا اور رنگت کو نکھارتا ہے۔

ناخنوں کے لیے بہترین

لمبے ناخن خواتین کی کمزوری ہوتے ہیں۔ لیموں ناخنوں کی رنگت کو نکھارتا اور انہیں مضبوط بناتا ہے۔ بہتری نتائج کے لیے لیموں کو رس ناخنوں پر لگائیں۔

لیموں پانی یا لیموں کا جوس وزن گھٹانے میں مدد کرنے کے ساتھ ساتھ جسم کو تیزابیت سے بچاتا ہے۔


متعلقہ خبریں