شرمین عبید لیڈر شپ پرائیز جیتنے والی پہلی پاکستانی

شرمین اوبید ایل ائیسن لیڈرشپ پرائیز جیتنے والی پہلی پاکستانی |humnews.pk

نیویارک: معروف صحافی، فلم میکر اور سر گرم سماجی کارکن شرمین عبید چنائے ٹال برگ فاونڈیشن کے زیر اہتمام ایل ائیسن گلوبل لیڈرشپ پرائز جیتنے والی پہلی پاکستانی بن گئیں۔

غیر ملکی تنظیم کے مطابق شرمین عبید چنائے کو یہ اعزاز ان کے آفاقی اقدار کے حوالے سے غیر معمولی لیڈرشپ اور کارناموں کے اعزاز میں دیا گیا ہے۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے شرمین عبید چنائے نے کہا کہ اس پرائز کا ملنا میرے لیے باعث فخر ہے، مگر معاشرے کو آئینہ دکھانے کی بہت بھاری قیمت چکانی پڑتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے ساتھیوں کو دنیا بھر میں صرف سچ بولنے کی پاداش میں جیلوں میں قید و بند کی صحبتیں برداشت کرنی پڑیں اور قتل کیا گیا ہے۔ اس راستے پر چلنے کے لیے بے پناہ حوصلہ چاہیئے ہے

انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ سچائی سے پردے ہٹانے کے معاملے میں پر عزم رہی اس امید پر کہ اس کے نتیجے میں پوری دنیا میں تبدیلی کی راہیں ہموار ہوں گی۔


متعلقہ خبریں