شہزادہ محمد بن سلمان کے بارے میں چند اہم باتیں

سعودی عرب: ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے گھر بیٹے کی ولادت

فائل فوٹو۔–

لاہور: اکثروبیشتر خبروں  کا حصے بنے رہنے والے 33 سالہ سعودی شہزادے محمد بن  سلمان بن عبد العزیز کے بارے میں چند اہم حقائق جن سے شاید آپ آج تک لاعلم ہوں۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان 16اور 17فروری کو پاکستان کا دورہ کررہے ہیں

سعودی شہزادے کو ایم بی ایس بھی کہا جاتا ہے۔ محمد بن سلمان سعودی شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ان کی تیسری اہلیہ فہد بن بنت فلاح بن سلطان کے سب سے بڑے بیٹے ہیں۔

  • محمد بن سلمان نے 2008 میں شہزادی سارہ بنت مشہور بن عبدالعزیز السعود سے شادی کی اور ان کے تین بچے ہوئے۔

 

  • سعودی ولی عہد نے اپنی ابتدائی تعلیم  سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض سے حاصل کی اور ملک کے دس بہترین طلبا میں شامل ہوگئے۔

 

  • تعلیم مکمل کرنے کے بعد بن سلمان نے کئی فرمیں قائم کی اور اس کے بعد حکومتی کاموں کی طرف آئے۔

 

  • سعودی ولی عہد مسابقتی کونسل کے سیکرٹری جنرل، شاہ عبدالعزیز فاؤنڈیشن کے چئیرمین کے مشیر خاص، البر سوسائٹی فار ڈویلپمنٹ کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے رکن رہ چکے ہیں۔

 

  • فلاحی کاموں کے لیے بن سلمان نے ایم آئی ایس کے فائڈویشن قائم کی۔ یہ ایک ایسا ادارہ ہے جو سعودی نوجوانوں کو مخلتف کاروباری پرگراموں کے مواقع فراہم کرتا ہے۔

 

  • محمد بن سلمان نے 24 برس کی عمر میں سیاست میں دلچسپی لینا شروع کی۔ 24 دسمبر 2009 میں انہیں ان کے والد کا مشیر خاص بنایا گیا۔ وہ اس وقت ریاض کے گورنر بھی تھے۔

 

  • 21 جون 2017 کو بن سلمان کے والد نے اپنے بھتیجے محمد بن نائف کو معزول کیا اور انہیں ولی عہد مقرر کردیا گیا۔