چیئرمین سینیٹ کا سعودی ولی عہد کے لیے گولڈ پلیٹڈ گن کا تحفہ

چیئرمین سینیٹ سعودی ولی عہد کو گولڈ پلیٹڈ گن تحفہ دیں گے

فوٹو: ہم نیوز

اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر  نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کوپارلیمانی وفد کی ملاقات کے موقع پر تحائف پیش کیے ہیں۔ چیرمین سینیٹ نے ولی عہد محمد بن سلمان کو  گولڈ پلیٹڈ گن تحفہ میں پیش کی ہے ۔ صادق سنجرانی کی طرف سے سعودی ولی عہد کو پاکستان آرڈیننس فیکٹری سے تیار کرائی گئی گولڈ پلیٹڈ گن تحفہ میں پیش کی  گئی ہے۔

چیئرمین سینیٹ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو اُن کا پورٹریٹ بھی پیش کیا گیاہے جسے معروف مصور وقاص شائق نے چیئرمین سینیٹ کی خواہش پر پینسل کی مدد سے تیار کیا ہے۔اسپیکرقومی اسمبلی کی طرف سے سعودی ولی عہد کو قالین کا تحفہ دیا گیاہے۔

چیئرمین سینیٹ کا سعودی ولی عہد کے لیے گولڈ پلیٹڈ گن کا تحفہ
فوٹو: ہم نیوز

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی سربراہی میں 11 رکنی پارلیمانی وفد کی سعودی ولی عہد سے ملاقات بھی ہوئی  ہے۔ ملاقات میں دو طرفہ پارلیمانی رابطوں کے فروغ پر بات چیت ہوئی ہے۔

چیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی قیادت میں پارلیمانی وفد کی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات

وفد میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری، وزیر مملکت پارلیمانی امور علی محمد خان اور چیف ویپ عامر ڈوگر شامل تھے

پاکستان کو پر امن اور ترقی یافتہ بنانے میں کردار ادا کریں گے، سعودی وزیر تجارت

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر راجہ ظفر الحق، مسلم لیگ نون کے پارلیمانی لیڈر مشاہد اللہ خان، قائد ایوان شبلی فراز اور اعظم سواتی بھی پارلیمانی وفد میں شامل تھے۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے تاریخی دو روزہ دورے کے موقع پر پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان 20 ارب ڈالرز کے معاہدے اور ایم او یوز پر دستخط کیے گئے ہیں۔

دونوں ممالک کے درمیان کھیلوں کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے پر دستخط ہوا۔ پاکستان کی طرف سے وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے دستخط کئے۔

اس کے علاوہ نوجوانوں کے شعبوں سمیت منشیات اور اسمگلنگ کی روک تھام، معدنی وسائل، متبادلتوانائی سمیت دیگر معاہدوں پر دستخط ہوئے۔

وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب میں معمولی جرائم میں قید تین ہزار پاکستانیوں کی رہائی کی درخواست کی جس پر سعودی ولی عہد عمران خان کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔