بھارت اور سعودی عرب میں 5 معاہدوں پر دستخط

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ ایشیا

سعودی ولی عہد  محمد بن سلمان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کی ہے ۔سعودی عرب نے پاکستان اور بھارت کے درمیان مسائل کے حل کے لیے مذاکرات پر زور دیا ہے ۔

اس موقع پر محمد بن سلمان نے کہا کہ  ہم اپنے دوست بھارت کی ہر طرح سے مدد کرنے کو تیار ہیں،محمد بن سلمان نے کہا آنے والی نسلوں کے روشن مستقبل کے لیے ہر ایک کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہیں۔  امید ہے کہ بھارت میں سرمایہ کاری 100 ارب ڈالرز سے تجاوز کر جائے گی۔

’بھارت میں سرمایہ کاری 100 ارب ڈالرز سے تجاوز کر جائے گی،محمد بن سلمان‘

سعوی ولی عہد محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ  دونوں ممالک مل کر ہر شعبوں میں مشترکہ اسٹریجی بنا سکتے ہیں ۔ 2016 کے دورے کے بعد اب تک ہم نے بہت کامیابیاں حاصل کی ہیں ۔ ہندوستان کے ساتھ مل کر کام کر کے آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔  بھارت آئی ٹی سیکشن میں بہت کامیاب ہے اور اس میں ساتھ مل کر مزید کام کرنا چاہتے ہیں۔ محمد بن سلمان نے کہا کہ  دہشتگردی کے معاملات میں بھی بھارت کے ساتھ ہیں اوراس ضمن میں  ہر قسم کا ساتھ اور انٹیلجنس مہیا کریں گے ۔

یہ بھی پڑھیے

محمد بن سلمان کا دورہ بھارت، اہم شعبوں میں سرمایہ کاری متوقع

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ سعودی عرب بھارت کا بہت اہم اسٹریجک پارٹنر ہے۔ہمارا رشتہ مضبوط ہوتا جارہا ہے، بھارت میں سعودی عرب کی سرمایہ کاری کو خوش آمدید کہتے ہیں، نریندر مودی نے کہا کہ  ہم سعودی عرب کو بین الاقوامی سولر اتحاد میں شامل ہونے پر خوش آمدید کہتے ہیں۔

اس موقع پر نریندر مودی کا کہنا تھا کہ سعودی ولی عہد کے ساتھ دفاعی اتحاد کو مضبوط بنانے پر بھی بات چیت ہوئی ہے ۔ نریندر مودی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی اور شدت پسندی مشترکہ مسئلہ ہے اس حوالے سے خطے کے ممالک کا تعاون ناگزیر ہے ۔