سعودی جیلوں میں قید 100 سے زائد پاکستانی وطن پہنچ گئے

سعودی جیلوں میں قید 100 سے زائد پاکستانی وطن پہنچ گئے | ہم نیوز

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے احکامات کے بعد برادر ملک سے پاکستانی قیدیوں کی واپسی کا عمل جاری ہے۔

ہم نیوز کے مطابق آج بھی سعودی ائیر لائن سے سو سے زائد قیدی آزادی پا کر پاکستان پہنچ چکے ہیں ۔

تمام قیدی لاہور ائربورٹ پر اترے جہاں انہوں نے سجدہ شکر ادا کیا۔ قید یوں کے اہل خانہ بھی ائیربورٹ پر موجود تھے ۔

مزید پڑھیں: سعودی حکومت نے پاکستان کے لیے حج کوٹہ دو لاکھ کردیا

قیدی اور ان کے اہل خانہ سعودی شہزادہ کے سامنے پاکستانی قیدیوں کی رہائی کی درخواست کرنے پر وزیراعظم پاکستان عمران خان کے شکر گزار تھے۔

یاد رہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی عرب میں قید 2107 پاکستانیوں کی رہائی کا حکم وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر دیا تھا۔

سعودی ولی عہد محمد شہزادہ محمد بن سلمان نے 24 گھنٹے مکمل ہونے سے قبل ہی دو ہزارایک سو سات پاکستانیوں کی رہائی کا فرمان جاری کر دیا تھا ۔