جامعہ کراچی کے امتحانات کے نتائج کا اعلان

نومبر ۶, ۲۰۱۸
جامعہ کراچی کے امتحانات برائے سال 2017-18 کے نتائج کا اعلان|humnews.pk

کراچی: جامعہ کراچی نے بی اے ریگولر سال دوئم اور سال اول و دوئم باہم سالانہ امتحانات برائے 2017-18 کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔

ترجمان جامعہ کراچی کے مطابق چاروں پوزیشنز اقرا حافظہ ڈگری کالج کے طلبہ نے حاصل کیں ہیں۔ طلبا نے 804 نمبرز کے ساتھ پہلی پوزیشن جبکہ بشیر مزمل اور حافظہ عائشہ الیاس نے مشترکہ طور پر 795 نمبرز کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی اورحافظہ حفصہ نے 788 نمبرز کے ساتھ تیسری نمبر پر رہیں۔

جامعہ کراچی کے مطابق امتحانات میں 7310 طلبا و طالبات شریک ہوئے جبکہ مجموعی طور پر کامیاب طلبہ کا تناسب 32.46 فیصد رہا۔

جامعہ کراچی کے مطابق 7310 طلبا و طالبات میں سے 585 نے فرسٹ ڈویژن جبکہ 1782 طلبا و طالبات نے سیکنڈ ڈویژن حاصل کی۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز