صدرپاکستان اور آرمی چیف کے درمیان ملاقات


اسلام آباد: صدرپاکستان عارف علوی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ایوان صدر میں ملاقات ہوئی۔

صدرمملکت نے انسداد دہشت گردی کےلیے پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا جبکہ ملاقات میں قومی سلامتی سمیت دیگر امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ اور وزیراعظم عمران خان درمیان بھی ملاقات ہوئی تھی جس میں موجودہ ملکی صورتحال اور دورہ چین سمیت دیگر اہم امور زیر غور لائے گئے تھے۔


متعلقہ خبریں