قائداعظم یونیورسٹی ایک مرتبہ پھر دنیا کی ٹاپ 500 جامعات میں شامل

دنیا کی بہترین جامعات: 16 پاکستانی یونیورسٹیز بھی شامل

اسلام آباد: قائداعظم یونیورسٹی ایک مرتبہ پھر دنیا کی ٹاپ 500 جامعات میں جگہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی۔

یو ایس نیوز اینڈ ورلڈ رپورٹ کی گلوبل رینکنگ 2019 کے مطابق قائداعظم یونیورسٹی کا شمار ایشیا کی بہترین یونیورسٹیوں میں کیا گیا ہے اور اسے یہ اعزاز 46.6 کے گلوبل اسکور حاصل کرنے پر دیا گیا، اسکور تحقیق کے میدان میں اعلیٰ کارکردگی کی بنیاد پر دیا گیا۔

درجہ بندی کے مطابق پاکستان میں قائداعظم یونیورسٹی پہلے جبکہ آغا خان یونیورسٹی دوسرے نمبر پر رہی جبکہ نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پاکستان کی تیسری عمدہ یونیورسٹی کے طور پر سامنے آئی۔

عالمی رینکنگ میں آغا خان یونیورسٹی کا نمبر 572 تھا جبکہ قائداعظم یونیورسٹی کا شمار ایشیا کی بہترین یونیورسٹیوں میں چھیترویں نمبر پر کیا گیا۔

قائداعظم یونیورسٹی دنیا بھر میں ایجینئرنگ کے میدان میں 180، کیمیات میں 376 اور طبیعات میں 332 نمبر پر رہی۔

یو۔ایس نیوز اینڈ ورلڈ رپورٹ میں دنیا بھر کی 1250 بہترین یونیورسٹیوں کی رینکنگ جاری کی گئی۔امریکہ کی ہارورڈ یونیورسٹی نے دنیا کی بہترین یونیورسٹی کا اعزاز اپنے نام کیا۔

واضح رہے کہ یہ درجہ بندی جامعات کی تحقیق کے میدان میں کارکردگی اور ان کی عالمی اور علاقائی ساکھ  کی بنیاد پر کی جاتی ہے۔


متعلقہ خبریں