سینیٹ میں داخلے کا معاملہ،فواد چوہدری کا معافی مانگنے سے انکار


اسلام آباد: وزیراطلاعات فواد چودھری نے سینیٹ میں معافی مانگنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے بھی چیئرمین سینیٹ کی رولنگ پر تحفظات کا اظہار کردیا ہے۔ 

کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ توازن نہیں لا سکتے تو حکومت کو بھی سوچنا پڑے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کچھ غلط نہیں کہا جس پر معافی مانگی جائے۔

چوہدری فواد نے کہا ہے کہ وہ معافی نہیں مانگیں گے اور اگر صادق سجرانی نے اپنا رویہ نہیں بدلہ تو حکومت کو سوچنا پڑے گا۔

واضح رہے چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی جانب سے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کے سینیٹ میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے اور ان کے داخلے کو معافی سے مشروط کردیا ہے۔ چئیرمین سینیٹ نے کہا تھا کہ فواد حسین اپنے رویئے پر معافی مانگیں ورنہ ان کے سینیٹ پر داخلے پر پابندی برقرار رہے گی۔

دوسری جانب وزیرداخلہ پرویز خٹک معاملے کو سلجھانے کے لیے سرگرم ہیں اور اس سلسلے میں انہوں نے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے ملاقات بھی کی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیردفاع پرویزخٹک وزیراعظم عمران خان کی جانب سے خصوصی پیغام لے کر آئے تھے ۔

ملاقت میں ایوان بالا کی کارروائی کو افہام تفہیم سے چلانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر شبلی فراز، وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹراعظم سواتی اور قائمہ کمیٹی اطلاعات کے چیئرمین سینیٹرفیصل جاوید بھی موجود تھے۔


متعلقہ خبریں