خانانی اینڈکالیا کیس:عاطف پولانی دس برس بعد بری


کراچی: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ سارہ جنیجونےاوپن کورٹ میں خانانی اینڈکالیاگروپ حوالہ ہنڈی کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے عاطف پولانی سمیت تین ملزمان کو بری کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے دس سالوں کے بعدعاطف پولانی کو بری کیا، بری ہونے والوں میں عاطف پولانی کے ساتھی عمران اور دانش بھی شامل تھے۔

 

یاد رہے کہ خانانی اینڈ کالیا منی ایکسچینج کیخلاف 2008 میں ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کی تھیں اورعاطف پولانی پرفارن ایکٹ ریگولیشن 1947 کے تحت 53کروڑ ہنڈی کے ذریعے بیرونِ ملک کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

 

ملزمان پرچوہتر بے نامی اکاؤنٹس کھولنے کے بھی الزامات تھے اور ان کے خلاف 12گواہان نےعدالت میں بیان ریکارڈ کروائےتھے۔ البتہ ایف آئی اے کےاہنا گواہ حیدرعلی مجسٹریٹ کےسامنے اپنےتحریری بیان سےمنحرف ہوگیاتھا۔

تحقیقات کے بعد اس وقت کےتفتیشی افسرانوارالحق قریشی کی جانب سے تینوں ملزموں کو مقدمے میں نامزد کیا گیا تھا اور مالیاتی اسکینڈل میں ملوث خانانی اینڈکالیامنی ایکسچینج کےرکن عاطف پولانی کومئی 2009 میں دبئی ائیرپورٹ سےانٹرپول کے ذریعے گرفتارکیاگیا تھا۔


متعلقہ خبریں