وفاقی وزیر اطلاعات پر سینیٹ میں داخلے کی پابندی ختم

غریب کی ہتھکڑیاں لگی میت نمائش کیلئے پیش کی جائے گی، فواد چوہدری | urduhumnews.wpengine.com

فائل فوٹو


اسلام آباد: چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور وزیر اطلاعات  کے درمیان تنازع اختتام پذیر ہوگیا جس کے بعد فواد چوہدری کے سینیٹ پر داخلے کی پابندی ختم کردی گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین سینیٹ نے وزیر اطلاعات کے جارحانہ رویے کے باعث ان کے سینیٹ میں داخلے پر پابندی عائد کردی تھی۔

اس ضمن میں ذرائع نے بتایا ہے کہ اب فواد چوہدری بغیر معافی مانگے آئندہ اجلاس میں شرکت کر سکیں گے، پابندی کی وجہ سے آج فواد چوہدری ایوان نہیں آئے تھے۔

واضح رہے کہ اس ضمن میں آج وفاقی وزیر اطلاعات کے سینیٹ اجلاس میں پابندی کے معاملے پر وزیراعظم عمران اور چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا جس میں دونوں کے درمیان معاملات افہام و تفہیم سے حل کرنے پر اتفاق ہوا ۔

ٹیلی فونک گفتگو میں وزیراعظم اور چیئرمین سینیٹ نے فواد چوہدری کے سینیٹ اجلاس میں شرکت پر پابندی لگانے کے معاملہ پر گفتگو کی تھی۔

وزیراعظم نے اس پابندی پر تشویش کا اظہار کیا۔ اس موقع پر چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ وزیر اطلاعات کے جارحانہ رویے سے ایوان چلانے میں مشکلات پیش آتی ہیں۔

چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ ان کا فواد چوہدری سے کوئی ذاتی تنازع نہیں۔ دوران گفتگو وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وہ ایوان چلانے میں چیئرمین سینیٹ کو مکمل تعاون یقین دہانی کرواتے ہیں۔

دونوں رہنماؤں نے اس موقع پر اتفاق کیا کہ آئندہ ایوان کی کارروائی افہام و تفہیم سے چلائی جائے گی۔

واضح رہے ایک روز قبل چیئر مین سینیٹ نے فواد چوہدری اور دیگر اراکین کے مابین تلخ جملوں کے تبادلے کے بعد فواد چوہدری کے ایوان میں داخلے پر پابندی کی رولنگ جاری کرتے ہوئے ان کے داخلے کو معافی سے مشروط کردیا تھا۔

وزیر اطلاعات نے معافی مانگنے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے کچھ غلط نہیں کہا جس پر معافی مانگی جائے۔ اگر چیئرمین سینیٹ توازن نہیں لا سکتے تو حکومت کو سوچنا پڑے گا۔


متعلقہ خبریں