انسانی حقوق سے متعلق ازخود نوٹس نمٹا کر جاؤں گا، چیف جسٹس

پنجاب حکومت میں کام کرنے کی نیت اور قابلیت نہیں، چیف جسٹس | urduhumnews.wpengine.com

فائل فوٹو


اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے اعلان کیا ہے کہ انسانی حقوق سے متعلق لیے گئے ازخود نوٹس نمٹا کر جاؤں گا۔

ہم نیوز کے مطابق عدالت عظمیٰ کے سربراہ نے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق سے متعلق کوئی ازخود نوٹس آنے والے چیف جسٹس کے لئے چھوڑ کر نہیں جاوں گا۔

سپریم کورٹ آف پاکستان کے سربراہ نے واضح کیا کہ ہیومن رائٹس سے متعلق لیے گئے ازخود نوٹس نمٹا کر جاؤں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ازخود نوٹسز لینا آنے والے چیف جسٹس کی مرضی ہو گی۔

ہم نیوز کے مطابق چیف جسٹس آف پاکسان جسٹس میاں ثاقب نثار نے جوڈیشل کمیںشن کا اجلاس چھ دسمبر کو طلب کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں لاھور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی تقرری پر غور ہوگا۔

اجلاس میں لاہور ہائی کورٹ کے سینیئر جج جسٹس سردار شمیم کا نام زیر غور آئے گا۔

سندھ ہائی کورٹ کے چھ ایڈیشنل ججز کی مستقلی پر بھی اجلاس میں غور کیا جائے گا۔

ہم نیوز کے مطابق سندہ ہائی کورٹ کے ایڈیشنل ججز میں جسٹس ارشاد شاہ۔ جسٹس شمس عباسی۔ جسٹس آغافیصل اور جسٹس امجد سہتو شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں