کراچی: سائٹ میں فیکٹری میں لگی آگ بجھا دی گئی


کراچی: شہر قائد کے علاقے سائٹ ولیکا مل کے قریب فیکڑی میں آگ لگ دس گھنٹوں بعد بجھا دی گئی۔

اس سے قبل آج دوپہر نیو کراچی میں صبا سنیما کے قریب فیکٹری میں آگ لگ گئی تھی جس کو بجھانے میں فائر بریگیڈ کی 8 گاڑیاں مصروف رہیں اوراس کے بعد آگ پر قابو پایا گیا۔

اس سے قبل گزشتہ ماہ سپر ہائی وے نیو سبزی منڈی کے قریب گودام میں آگ لگنے کے باعث لاکھوں روپے مالیت کی لکڑی جل گئی ہے تھی۔

سپرہائی وے نیو سبزی منڈی چاکر ہوٹل کے قریب لکڑی کے گودام میں اچانک آگ لگ گئی تھی۔ فائر بریگیڈ کی سات سے زائد گاڑیوں نے آگ بجھائی تھی تاہم آگ لگنے کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

اس سے پہلے رواں برس  پانچ ماہ قبل کراچی کے ایکسپورٹ پروسیسنگ یونٹ کی فیکٹری میں آگ لگ گئی تھی جس پر 12 گھنٹے بعد قابو پایا گیا تھا۔

فائربریگیڈ حکام کو آگ فیکٹری کے پچھلے حصے میں لگنے کے  باعث سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

رواں برس کراچی میں آگ لگنے کے کئی واقعات پیش آچکے ہیں کو قابل تشویش ہیں لیکن اس آگ بجھانے والے اداروں کے پاس سہولتوں کا فقدان برقرار ہے۔


متعلقہ خبریں