سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

فوٹو: فائل


سوات: سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ جن شدت 4.3 رہی جبکہ اس کا مرکز پاک افغانستان تاجکستان کا سر حدی علاقہ تھا۔

ایک ہفتے قبل بھی سوات میں زلزلے کے جھٹکے  محسوس کیے گئے تھے۔

ذرائع کے مطابق زلزے کی شدت4.1 ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ اس کی گہرائی 120 کلو میٹر زیرزمین تھی اور مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

نمائندہ ہم نیوز کے مطابق تین ہفتے قبل بھی اسی طرح کے جھٹکے محسوس کی گئے تھے تاہم ان کی شدت کم تھی اور کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا تھا۔

اطلاعات کے مطابق سانگلہ ہل، ضلع شیخو پورہ کی تحصیل صفدر آباد، پنڈی بھٹیاں، میانوالی، اوکاڑہ، عارف والا، ننکانہ صاحب اور گردونواح اورگوجرہ  میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

زلزلے کی شدت پانچ اعشاریہ تین ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ اس کا مرکز تاجکستان اور سنکیانگ چین میں 120 کلومیٹر زیر زمین تھا۔


متعلقہ خبریں