کراچی: 24 گھنٹوں میں گیس کی بحالی متوقع

سی این جی کی قیمت میں 15 روپے کا اضافہ

فائل فوٹو۔–


کراچی: وزیرٹرانسپورٹ سید اویس قادرشاہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے 24 گھنٹوں تک گیس بحال کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

وزیر نے ٹرانسپورٹرز سے رابطے کے بعد میڈیا کو بتایا کہ ٹرانسپورٹرز نے عوام سے اضافی کرایہ نہ لینے کی بھی یقین دہانی کرائی ہے اور کراچی میں ٹرانسپورٹ چلانے کی حامی  بھی بھرلی۔

دوسری جانب سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کے مطابق سی این جی اسٹیشنز کے کھلنے کا فیصلہ ابھی نہیں کیا گیا۔

ترجمان ایس ایس جی سی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ کچھ سی این جی اسٹیشنز کے کھلنے کے اطلاعات میڈیا سے موصول ہو رہی ہیں جو کہ غیر قانونی اور ضابطہ اخلاق کے خلاف ورزی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ایس ایس جی سی گیس سسٹم میں پریشر بحال ہوتے ہی سی این جی سٹیشنز کو گیس فرام کی جائے گی، تا حال ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

چئیرمین آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن شبیر سلیمان  نے بھی کچھ سی این جی اسٹیشنزکھولے جانے کی خبروں کی تردید کی اور کہا ہے کہ سی این جی اسٹیشنز کو تاحال سی این جی فراہم نہیں کی گئی۔

شبیر سلیمان کا کہنا تھا کہ کسی بھی اسٹیشن کو گیس فراہم نہیں کی گئی، وزیر پیٹرولیم کی آج پھر سوئی گیس حکام سے ملاقات ہوگی، امید ہےآج کوئی حل نکل سکتا ہے۔


متعلقہ خبریں