ناصرمدنی کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر

فائل: فوٹو


لاہور: سیشن عدالت نے مبینہ طورپرغلیظ زبان استعمال کرنے پر مذہبی سکالرناصرمدنی کیخلاف دائر درخواست پر ڈائریکٹر ایف آئی اے کو طلب کر لیا۔

ایڈیشنل سیشن جج سیف اللہ ہنجرا نے شہری عبدالرحمن کی اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے پیش ہونے والے سلیم چوہدری ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا کہ  ناصر مدنی سوشل میڈیا پر اسلام کی تعلیمات دے رہا ہے، وہ مختلف اجتماعات، مساجد میں خطاب کے دوران گھٹیا اور بیہودہ زبان استعمال کرتے ہیں۔

درخواست گزار نے کہا کہ ناصر مدنی کی طرف سے بیہودہ زبان کے استعمال سے اسلام کا نام بدنام ہورہا ہے۔ ان کے ایسے بے لغو اور بے معنی خطبات سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کئے جاتے ہیں۔

درخواست گزار نے ناصر مدنی کے بہیودہ زبان والے خطبات کو سوشل میڈیا سے ہٹانے اور مذہب کو بدنام کرنے پر ان کیخلاف فوجداری کارروائی کے حکم کی استدعا کی ہے۔

عدالت نے اس معاملے پر فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی کے ڈائریکٹر کو 22 جنوری کو طلب کرتے ہوئے درخواست پرمزید سماعت ملتوی کردی ہے۔

سیشن عدالت میں دائر درخواست میں مذہبی سکالرناصرمدنی پر فیس بک، یوٹیوب اور ٹک ٹاک پر غلیظ زبان  استعمال کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

 

 


متعلقہ خبریں