پاک افریقہ سیریز: اسٹین، ڈی کاک ابتدائی دو ون ڈے سے باہر

فائل فوٹو


اسلام آباد: جنوبی افریقہ کے تجربہ کار فاسٹ بولر ڈیل اسٹین اور وکٹ کیپر کوئنٹن ڈی کاک پہلے دو ون ڈے سے باہر ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق دونوں کھلاڑیوں کی جگہ ایڈن مارکرم اور ڈوئن اولیور متبادل کی حیثیت سے کھیلیں گے۔

پاکستان ون ڈے سیریز سے قبل پہلا پریکٹس سیشن 17 جنوری کو کھیلے گا۔ پاکستان ٹیم پورٹ الیزبتھ میں پریکٹس کرے گی۔

ٹیسٹ اسکواڈ کے کھلاڑی اسد شفیق ،اظہر علی،یاسر شاہ او محمد عباس آج وطن واپس لوٹیں گے جبکہ ون ڈے سیریز کے لئےمنتخب کھلاڑیوں محمد حفیظ،شعیب ملک،حسین طلعت،عماد وسیم اور عثمان خان شنواری نے ٹیم میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کا جنوبی فریقہ کے خلاف پہلا میچ 19 جنوری کوہو گا، دوسرا 22، تیسرا 25، چوتھا 27 پانچواں اور آخری میچ 30 جنوری کو ہوگا۔

اس سے قبل قومی ٹیم کو جنوبی افریقہ سے ٹیسٹ سیریز میں کلین سویپ کا سامنا کرنا پڑا تھا۔


متعلقہ خبریں