سلطانہ صدیقی کا نوجوانوں کو مواقع کی فراہمی کی ضرورت پر زور


 کراچی: ہم ٹی وی نیٹ ورک کی صدر سلطانہ صدیقی نے نوجوانوں کے کلچر میں تبدیلی لانے کی ضرورت پرزوردیا ہے۔

کراچی کے نجی ہوٹل میں 18ویں سی ای او ایشیا سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے سلطانہ صدیقی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے نوجوان بہت قابل ہیں، اگر انہیں مواقع فراہم کیے جائیں تو وہ دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کرسکتے ہیں۔

سلطانہ صدیقی نے کہا کہ ملک میں نوجوانوں کو آگے لانے کے لیے ہرشعبے میں کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کی ضرورت ہے تاکہ نوجوان اپنی صلاحیتوں کے اظہار سے ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔

کراچی میں 100 بہترین کارکردگی دکھانے والے چیف ایگزیکٹو آفیسرزاور کمپنیوں پرمشتمل کتاب کی لانچنگ تقریب میں چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیرمحمودحیات نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔

تقریب میں ملک کی سماجی شخصیات کے علاوہ ملک کے 500 کے قریب نمایاں چیف ایگزیکٹوآفیسرزاور کاروباری لیڈر نے شرکت کی اور ملک میں نئے مواقعوں اور قیادت سے متعلق اظہار خیال کیا۔

 


متعلقہ خبریں