پاکستان اور بھارت تنازعات کے پرامن حل کی طرف بڑھیں، بلاول بھٹو

وفاق اور وزیراعظم صوبوں سے لاتعلقی کااعلان کر رہے ہیں، بلاول

فائل فوٹو


لاہور:چیئرمن پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ خدا نہ کرے پاکستان اور بھارت میں جنگ چھڑ جائے۔جنگ کی اصل قیمت دونوں ممالک کے عوام کو ادا کرنی پڑے گی، بلاول بھٹو زرداری  نےایک بھارتی اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں کہا خصوصی طور پر برصغیر کی نوجوان نسل کو جنگ کی قیمت ادا کرنا پڑے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان تنائو میں کمی ہی موجودہ بحران کا اصل جواب ہے۔ بلاول نے کہا ہمیں تنازعات کے پرامن حل کی طرف بڑھنا ہوگا، ہمیں اپنی آنے والی نسلوں کا سوچنا ہوگا، امید کرتا ہوں کہ مودی اپنی انتخابی مہم کو امن کی راہ کی رکاوٹ نہیں بنائے گا،

 ہمیں اپنی آنے والی نسلوں کا سوچنا ہوگا،بلاول بھٹوزرداری

بلاول بھٹو نے کہا امید ہے انتخابات کے بعد بھارت اور پاکستان مل بیٹھ کر مسئلہ کشمیر حل  کرلینگے۔بیگناہ اور معصوم کشمیری پہلے ہی بہت بھگت چکے ہیں، کشمیریوں پر اب یہ مظالم ختم ہونے چاہئیں ، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارتی مظالم کے خلاف کشمیریوں کے ساتھ ہے۔

اس سے قبل پاکستان پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹوزرداری نےوزیراعظم عمران خان  کی جانب سے بھارت کومذاکرات کی پیشکش کی حمایت  کی تھی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ کشیدگی کم کرنے کی ضرورت ہے اس سے پہلے کہ دیر ہوجائے۔

یہ بھی پڑھیے:بھارت سے مذاکرات کی پیشکش کا مثبت جواب آنا چاہئے، بلاول بھٹو

بلاول بھٹو نےوزیراعظم عمران خان کی جانب سے بھارت کو مذاکرات کی پیشکش کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی طرف سے مذاکرات کی پیشکش کا مثبت جواب آنا چاہئے۔

انہوں نے کہا تھا کہ چند لوگوں کے غیر داشمندانہ فیصلوں سے آئندہ نسلوں کو قیمت چکانا پڑے گی۔ کشیدگی کم کرنے کی ضرورت ہے، اس سے پہلے کہ دیر ہوجائے۔


متعلقہ خبریں