آغا سراج درانی کے ریمانڈ میں اکیس مارچ تک توسیع

اسیپکر سندھ اسمبلی آغاسراج درانی پر فرد جرم عائد

فوٹو: فائل


کراچی:احتساب عدالت نے آغا سراج درانی کے ریمانڈ میں اکیس مارچ تک توسیع کردی ہے۔  آئندہ سماعت پر نیب سے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی گئی

اسپیکر سندھ اسمبلی نےکیس کی سماعت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ لاکرز سے جو کچھ نکلا وہ ڈکلیئر ڈ ہے۔ انہیں جہاں رکھا گیا ہے وہاں کھڑکی تک نہیں۔ نیب حکام نےعدالت کو پنکھا اور اے سی لگانے کی یقین دہانی کرادی۔

احتساب عدالت کراچی میں اسپیکر سندھ اسمبلی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے معاملے پر سماعت ہوئی۔نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ روزانہ کی بنیاد پر اسمبلی کا اجلاس ہورہا ہے۔ تحقیقات کے لئے صرف ہفتہ اور اتوار کا دن ملتا ہے۔ بنک کے دو لاکرز سے سونا اور غیرملکی کرنسی ملی ہے۔ملزم نے آٹھ کروڑ چالیس لاکھ  روپےآمدنی بتائی  ہے۔ جبکہ جائیداد کہیں زیادہ نکلی ہے۔ذریعہ آمدن بتایا جائے۔ نیب پراسکیوٹر نے عدالت  سے سراج درانی کے مزید ریمانڈ کی استدعا بھی کی ۔
آغا سراج درانی نے کہا انہیں جہاں رکھا گیا ہے،، وہاں کھڑکی تک نہیں ۔ دیگر آٹھ افراد بھی وہاں موجود ہیں۔ نیب حکام نے عدالت کو آج ہی پنکھا اور اے سی لگانے کی یقین دہانی کرادی۔سراج درانی کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ نیب نے لاکرز سے جو سامان برآمد کیا ہے وہ سب ڈکلیئر ہے۔

یہ بھی پڑھیے:نیب نے آغا سراج درانی کے اثاثوں کی تفصیلات حاصل کر لیں
دوران سماعت آغا سراج درانی کے وکیل نے کہا کہ کسی کو بھی نوے روز کے لئے گرفتار کرلینا کوئی اچھی بات نہیں ۔ اس سے معاشرے میں بگاڑ پیدا ہوگا۔ نیب حکام نے آغا سراج کے اہل خانہ سے بد تمیزی پر کوئی جواب نہیں دیا۔جنہیں میمو آف سرچ اور میمو آف اریسٹ کا نہیں پتہ،، ایسے پراسیکیوٹرز نیب کی پیروی کررہے ہیں۔
نیب پراسیکیوٹر نے کہا نوے دن میں تحقیقات مکمل کرنی ہے ۔اگر کچھ ہوا تو ریفرنس دائر ہوگا ورنہ رہا کردیا جائے گا۔ سراج درانی کے وکیل نےازراہ تفنن  کہا ہم گرفتاراور ذلیل ہوگئے،،اور انکی ادا ٹھہری۔


متعلقہ خبریں