وفاقی حکومت کی قبائلی اضلاع کے الیکشن پرنظریں

پشاور ہائی کورٹ نے قبائلی اضلاع کے لیے ججز تعینات کر دیئے

پشاور: وفاقی حکومت نےخیبرپختونخوا میں ضم ہونے والے قبائلی اضلاع کے الیکشن پرنظریں جمالیں۔

وفاق، پنجاب اور خیبرپختونخوا اپنے حصےکا 3 فیصد بجٹ ان اضلاع میں ترقیاتی کاموں کےلیے دیں گے۔

خیبرپختونخوا میں ضم ہونے والے قبائلی اضلاع میں انتخابات جولائی میں متوقع ہیں۔تحریک انصاف نے انتخابات پر توجہ مرکوز کرلی ہیں۔

وفاقی حکومت نےفیصلہ کیا ہےکہ وفاق،پنجاب اور خیبرپختونخوا کا 3 فیصد بجٹ قبائلی اضلاع پر خرچ کیا جائے گا۔اس وقت فاٹا کو 24 ارب روپے کا بجٹ مل رہا ہےجوبڑھ کر 100 ارب ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: فاٹا میں 100 ارب روپےخرچ کریں گے، عمران خان

سندھ نے اپنے حصے کا بجٹ دینے سے متعلق ابھی تک وفاقی حکومت کو کوئی جواب نہیں دیا۔

وفاقی کابینہ نے فیصلہ کیا تھا کہ قبائلی اضلاع میں ترقیاتی کام کرانے کےلیے صوبے این ایف سی ایوارڈ کا 3 فیصد حصہ دیں گے۔ اگر تمام صوبے اپنا حصہ دیں تو 128 ارب روپے ان ضلاح پر خرچ ہوں گے۔

انتخابات سے قبل تحریک انصاف نے قبائلی اضلاع میں جلسوں کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ ایک جلسہ لنڈی کوتل میں میں ہوگا۔ دوسرے کےلیے جگہ کا تعین کیا رہا ہے۔


متعلقہ خبریں