8ماہ میں تو میٹرک بھی نہیں ہوتا،علی زیدی


سمندری امور کے وفاقی وزیر علی زیدی نے کہاہے کہ 8ماہ میں تو میٹرک بھی نیں ہوتا ، کوئی حکومت آٹھ ماہ میں نتائج نہیں دے سکتی ۔

کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ  گزشتہ روز  پیش آنے والا واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے ۔ وفاق ہر طرح کا تعاون کرےگا، اس طرح کے واقعات میں ملوث عناصر کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں ہوتا، دوسروں کو جانی نقصان پہنچانے والوں کو ذہنی مریض سمجھتا ہوں۔

انہوں نےکہا کہ دہشتگرد کا کوئی مذہب نہیں ہوتا، جن ملکوں میں امن و امان بہتر ہے وہاں بھی دہشت گردی کے واقعات ہوتے ہیں، امریکا اور برطانیہ میں بھی ایسے واقعات ہوجاتے ہیں، تعلیم کے ذریعے دہشت گردی کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے، تعلیم، صحت اور امن و امان کو بہتر کرنا ہوگا، اس کے بغیر ترقی ممکن نہیں۔

انہوں نے کہا دہشت گردوں کاکوئی مذہب نہیں ، ملک کےہرشہری کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔پاکستان نےدہشت گردی کےخلاف طویل اورکامیاب جنگ لڑی ہے۔نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمدکررہےہیں۔ہزارہ کمیونٹی پرجب پہلاحملہ ہواتومیں کراچی میں ان کےساتھ بیٹھا۔ ملکی قیادت نےبیٹھ کردہشت گردی کےخلاف لائحہ عمل دیا۔

یاد رہے گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی کی سبزی منڈی میں خود کش دھماکے سے 20افراد جاں بحق اور 48زخمی ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیے:بلوچستان دھماکے کے خلاف کوئٹہ بائی پاس پر دھرنا

کوئٹہ: بلوچستان کے علاقہ ہزار گنج میں خودکش دھماکہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ جاری ہے۔ مظاہرین نے کوئٹہ کے مغربی بائی پاس پر دھرنے دے دیا ہے۔ چمن دھماکہ کی جگہ سے سی ٹی ڈی نے تحقیقاتی عمل مکمل کر لیا۔

کوئٹہ کے مغربی بائی پاس پردھرنے میں بیٹھے مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ کوئٹہ شہر میں امن و امان کے لیے سخت حفاظتی اقدامات اور ہزار گنجی کے واقعہ میں ملوث افراد کو گرفتار کیا جائے جب کہ ہزارہ قبیلے کے افراد کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

دوسری جانب چمن کے مال روڈ پر گزشتہ روز ہونے والے بم دھماکے کی جگہ سے سی ٹی ڈی نے تحقیقاتی عمل مکمل کرنے کے بعد مال روڈ کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا


متعلقہ خبریں