مردان میں فیس بک استعمال کرنا شوہر کو مہنگا پڑ گیا

صارفین کو فیس بک، انسٹاگرام تک رسائی میں دشواری کا سامنا | ہم نیوز

مردان کے تحصیل کاٹلنگ میں رات بھر فیس بک استعمال کرنے پر بیوی نے شوہر کے خلاف تھانہ جبر میں رپورٹ درج کرادی۔

پولیس نے بیوی کی درخواست پر شوکت کو گرفتار کر لیا جس نے الزام لگایا ہے کہ میرا شوہر رات بھر فیس بک استعمال کرتا ہے اور غیر لڑکیوں سے باتیں کرتا ہے۔

پولیس کے مطابق شوہر کا موقف ہے کہ وہ ایک غریب رکشہ ڈرائیور ہیں اور دن بھر تھکاوٹ کے بعد ریفریشمنٹ کے لیے فیس بک کا استعمال کرتے ہیں مگر کسی بھی غیر لڑکی سے تعلق نہیں۔

مزید پڑھیں: بیوی کو نازیبا میسج بھیجنے والے شوہر کی درخواست ضمانت مسترد

خیال رہے کہ رواں سال فروری میں لاہور ہائی کورٹ نے بیوی کو نازیبا میسج بھیجنے والے شوہر کی درخواست ضمانت مسترد  ہوئے واپس جیل بھیجنے کا حکم  دیا تھا۔

ملزم قمرکی درخواست ضمانت پر جسٹس وحید احمد خان نے سماعت کی۔ ملزم کی بیوی شاہدہ بی بی کی جانب سے ایڈوکیٹ الطاف حسین بھٹی عدالت میں پیش ہوئے۔

شاہدہ بی بی نے شوہر کے خلاف تھانے پاکپتن میں مقدمہ درج کروایا تھا جس میں شکایت کی گئی تھی کہ میرا شوہر قمر موبائل پر نازیبا پیغام بھیجتا تھا۔

استغاثہ نے عدالت میں مؤقف اپنایا کہ سیشن عدالت بھی ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کر چکی ہے اورقبل ازیں ہاٸیکورٹ سے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست بھی مسترد ہوئی تھی۔

لاہور ہائی کورٹ نے  بیوی کو نازیبا میسج بھیجنے والے شوہر کی درخواست ضمانت خارج کردی۔


متعلقہ خبریں