ملک بھر میں موسم خشک اور گرم



اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے پاکستان کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور  خشک رہنے جب کہ مالاکنڈ ڈویژن، گلگت بلتستان، کشمیر اور اس کے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بعض مقامات پر بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت دیگر شہروں میں چلنے والی تیز آندھی اور بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔

گزشتہ شب اسلام آباد و راولپنڈی میں شدید آندھی آئی اور 60 سے 80 کلومیٹر کی رفتار سے ہوائیں چلیں۔خراب موسم کے باعث اسلام آباد ایئرپورٹ پر پروازوں کا شیڈول متاثرہوا۔

یہ بھی پڑھیں:ملک کے مختلف شہروں میں طوفانی ہوائیں اور تیز بارش

اسلام آباد، راولپنڈی میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش

خیبر پختونخوا کے اضلاع مانسہرہ اور ایبٹ آباد سمیت گرد و نواح میں بھی تیزہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی جس کے نتیجے میں بجلی کی فراہمی معطل رہی۔ جہلم اور لیہ میں بھی گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی جب کہ شیخو پورہ اور لاہورسے ہلکی بارش ہوئی۔

فوٹو: ہم نیوز

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعے کے روز بلوچستان کے اکثر اضلاع میں مطلع جزوی طور پر آلود رہے لیکن بارش کا امکان نہیں ہے۔

سندھ بھر میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا۔ کراچی میں صبح کے وقت درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور ہوا میں نمی کا تناسب65 فیصد رہا۔

محکمہ موسمیات کےمطابق پنجاب کے اکثر اضلاع میں آج بارش متوقع ہے۔ راولپنڈی، اٹک، جہلم اور چکوال میں ہلکی بارش ہوگی۔ گجرنوالہ، گجرات، سیالکوٹ اور ناروال میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے۔


متعلقہ خبریں