انرجی میں کرپشن کا جن بوتل میں بند کیے بنا نیا پاکستان بنانا ممکن نہیں، محمد مالک 


اسلام آباد: سینیئر صحافی محمد مالک نے کہا ہے کہ اگر انرجی میں کرپشن کا جن بوتل میں بند نہیں کیا گیا تو عمران خان آپ کا نیا پاکستان نہیں بن پائے گا۔

انہوں نے کہا کہ سارا سال رسد و طلب کا شور مچایا جاتا ہے جبکہ ایسا نہیں۔

سابق ممبرانرجی پلاننگ کمیشن شاہد ستار نے کہا کہ آئی پی پیز کو 22 ارب کی رقم دی جاچکی ہے اور 22 ارب فی پلانٹ ہے۔

انہوں نے ہم نیوز کے پروگرام بریکنگ پوائنٹ ود مالک میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی منصوبے میں کسی کا  پیسہ شروع سے ہی نہیں لگا ہوا، یہ بات میں پورے یقین سے کہہ سکتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا توانائی کا پورا نظام ناصرف فرسودہ ہے بلکہ بہت خراب ہوچکا ہے اور اس میں اتنا کرپشن ہے کہ پوچھیں نہیں۔

شاہد ستار نے کہا کہ آئی پی پیز کا لفظ ہی غلط ہے سب کے لیے ایک مارکیٹ ہونی چاہییے،  نیپرا کے قانون میں لکھا گیا ہے کہ 2012 کے بعد کوئی آئی پی پیز نہیں آیئں گے لیکن ایسا نہیں ہوا۔

سینئر صحافی خالد مصطفیٰ نے کہا کہ اس وقت مفادات کا  تصادم چل رہا ہے، حال ہی میں شبر زیدی کو ایک بڑے عہدے  پر تعینات کیا گیا ہے جو مفادات کے  تصادم  کے مترداف ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی،محمد مالک کا مفادات کے ٹکراؤ کا انکشاف

انہوں نے کہا کہ مفادات کے  ٹکراؤ کی تین مثالیں ہیں جن میں رازق داؤد، ندیم  بابر اور شبر زیدی شامل ہیں، یہ سب کچھ اس انسان کے دور میں ہورہا ہے جس نے کہا تھا کہ وہ  مفادات کے  تصادم کے خلاف لڑے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اسٹاک ہولڈرز ہی حکومت میں آگئے ہیں، جب پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے منصوبوں  کو حتمیٰ شکل دی جارہی تھی۔ اس وقت جو سی سی پی اے کے سربراہ تھے انہوں نے منصوبوں پر دستخط کرنے سے انکار کردیا تھا اور کہا تھا کہ  کپیسٹی چارجز بہت زیادہ ہوجایئں گے اور انہیں ادا کرنا ممکن نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری آںے والی نسلوں کو بیچا جارہا ہے۔

سینیئر صحافی علی خظر نے کہا کہ نیپرا تو بہت چھوٹی چیزہے، ابھی آپ کو انرجی کا انتظام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو بیچ دیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں