لاہور: گورنر ہاؤس میں افطاریاں، اندرونی کہانی سامنے آگئی


لاہور: گورنر ہاؤس میں دی جانے والی افطاریوں کی اندرونی کہانی سامنے آگئ جس کے مطابق اس کا مقصد کارکنوں کو پارٹی قیادت کے قریب کرنا ہے۔

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ گورنر ہاؤس میں کارکنوں کو موجودہ معاشی صورتحال پر اعتماد میں لیا جاتا ہے جبکہ پارٹی قیادت کے فیصلوں بارے تفصیلات بھی فراہم کی جاتی ہیں۔

بتایا جارہا ہے کہ پنجاب میں پارٹی کو مزید فعال کرنا اور سیاسی اختلافات کو ختم کرنا بھی افطار ڈنر کے مقاصد میں شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق افطار ڈنر کا مقصد پارٹی قیادت کے باہمی اختلافات کو بھی معدوم کرنا ہے، پارٹی کی مرکزی قیادت کو ان میں شریک ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

افطار ڈنر میں چودھری محمد سرور اور وزیر خارجہ شاہ محمد قریشی شریک ہو چکے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے موجودہ صورتحال میں کارکنوں کو پارٹی سے جڑے رہنے کی ہدایات کی ہے۔

رکن صوبائی اسمبلی ملک ندیم عباس نے کہا کہ اراکین قومی و صوبائی اسمبلی حلقے کے عوام کے لیے گورنر ہاؤس میں افطاریوں کا اہتمام کر رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ گورنر ہاؤس میں ہونے والی افطاری سرکاری خرچے سے نہیں ہوتیں۔


متعلقہ خبریں