افغان صدر 27 جون کو پاکستان پہنچیں گے

میں اسٹینڈ لیتا تو یہ سب مارے جاتے، اشرف غنی

فوٹو: فائل


کابل: افغانستان کے صدر اشرف غنی رواں ہفتے دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔

ذرائع کے مطابق افغان صدر اپنے دو روزہ دورے کے پہلے روز 27 جون کو وزیر اعظم عمران خان اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

افغان صدر اپنے دورہ پاکستان کے دوسرے روز لاہور روانہ ہوں گے جہاں وہ لاہور کی بادشاہی مسجد میں نماز جمعہ ادا کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں افغان صدر کا پاکستان مخالف بیان، سوشل میڈیا پر سخت مذمت

اشرف غنی وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے گزشتہ ماہ ٹیلیفونک گفتگو میں افغان صدر کو پاکستان آنے کی دعوت دی تھی۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور افغان صدر اشرف غنی کے درمیان چند روز قبل سعودی عرب میں ہونے والی ملاقات میں وزیراعظم نے پرامن اور مستحکم افغانستان کے عزم کو دہرایا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کے سیاسی حل کے لیے صرف افغانوں کی شمولیت والا امن عمل ناگزیر ہے۔

عمران خان نے جنوبی ایشیا کی ترقی پر اپنا نقطہ نظر بھی افغان صدر کو بتایا تھا جس کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان سیکیورٹی، تجارت اور انرجی سمیت کئی دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق رائے ہوا تھا۔

وزیراعظم نے اس امر کا بھی اظہار کیا تھا کہ افغانستان میں قیام امن سے خطے کا امن جڑا ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے ہمسایہ ملک میں قیام امن کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔


متعلقہ خبریں