حمزہ شہبازکے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت

حمزہ شہباز کی عدم پیشی، ذمہ داران کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری

فائل فوٹو


لاہور:قائد حزب اختلا ف پنجاب اسمبلی حمزہ شہبازکے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت میں قومی احتساب بیورو(نیب)حمزہ کے مزید  جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔

احتساب عدالت نے حمز ہ شہباز کا منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں چودہ روزہ ریمانڈ منظور کیا ہے۔

نیب کے تفتیشی افسر نے لاہور کی احتساب عدالت کو بتایا کہ آمدن سے زائد اثاثوں کے حوالے سے ریکارڈ حاصل کر رہے ہیں۔ ایف بی آرسے ریکارڈ لیا گیا ہے۔ حمزہ شہباز کے خاندان کے 2005 میں پانچ کروڑ کے اثاثے تھے جن میں کئی گنا اضافہ ہوا اورذرائع نہیں بتائے گئے۔

تفتیشی افسر نے مزید کہا کہ ایف بی آرکے پاس حمزہ کے 2006 سے 2009 تک اثاثوں کی تفصیلات موجود نہیں ہیں۔ حمزہ شہباز نے پانچ نئی کمپنیاں اس عرصے میں بنائیں جن میں انیس کروڑ کا سرمایہ لگایا گیامگر سرمایہ کے ذرائع نہیں بتائے۔

نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ حمزہ شہبا زنے مدنی ٹریڈنگ، مدینہ کنسٹرکشن، شریف پولڑی فارمز، شریف ڈیری فارمزنامی کمپنیاں بنائیں۔ حمزہ شہباز کے بنک اکاؤنٹ میں 18 کروڑ امریکی ڈالر منتقل ہوئے۔

یہ بھی پڑھیے:نیب کی تفتیش میں حمزہ شہباز نے کیا بتایا؟

نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو یہ بھی بتایا کہ حمزہ شہبازگزشتہ  10 دن مسلسل پنجاب اسلمبلی اجلاس میں شرکت کرتے رہے،اسمبلی اجلاس کے بعد حمزہ شہباز تفتیش میں بالکل تعاون نہیں کررہے تھے۔ جب بھی حمزہ شہباز سے تفتیش کی انہوں نے کسی سوال کا جواب نہیں دیا۔


متعلقہ خبریں