حزب اختلاف کا اسلام آباد میں دھرنا دینے پر غور

مقبوضہ کشمیر، حزب اختلاف کی حکومتی پالیسیوں پر تشویش

فوٹو: فائل


لاہور: حزب اختلاف کی جانب سے ملک بھر میں طاقت کے مظاہرے کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دھرنا دینے پر غور کیا جارہا ہے۔

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ مسلم لیگ نواز کی قیادت حزب اختلاف کی جماعتوں سے اس حوالے سے ریبر کمیٹی کے اجلاس میں بات کرے گی تاہم ایسا پارٹی قائد نواز شریف سے مشاورت کے بعد ہوگا۔

مزید پڑھیں: متحدہ اپوزیشن کا یوم سیاہ، چاروں صوبوں میں جلسے

ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف سے مشاورت ہفتہ وار ملاقاتوں میں کی جائے گی جس کے دوران دھرنے کے خدوخال واضح کیے جائیں گے۔

حزب اختلاف کی جماعتیں 25 جولائی کو ملک گیر کامیاب احتجاج سے بہت خوش ہیں اور اب ن لیگ کی قیادت کا خیال ہے کہ 25 جولائی کو نکلنے والے افراد سے آدھے بھی اسلام آباد پہنچ گئے تو حکومت کے لیے مشکل کھڑی ہوجائے گی۔

رہنما ن لیگ احسن اقبال نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد میں دھرنے کے بارے میں غور کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موسم بہتر ہونے پر اسلام آباد میں دھرنا دے سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں