پشاور: اغوا ہونے والی پولیو ورکرکی بہن مل گئی

پاکستان کے چھ شہرں میں پولیو وائرس کا انکشاف

فائل فوٹو


پشاور: صوبہ خيبرپختونخوا دارالحکومت پشاور کے گاؤں بڈھ بیر سے اغوا لڑکی مل گئی۔ 15سالہ عظمی پولیوورکرکی کمسن بہن ہے۔
ذرائع کے مطابق عظمی مقامی قبرستان میں نیم بے ہوشی کی حالت میں ملی۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد نےاسے تشدد بنایا، لڑکی کو تشویشناک حالت میں لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس نے واقعہ سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس بارے میں کوئی معلومات نہیں ملی۔
عظمی اپنی بہن کےساتھ پولیو مہم میں مدد کرتی تھی۔
کل مہم کے دوران اچانک گلی سے غائب ہوگئی تھی۔
اس سے قبل بھی پولیومہم کی ٹیم اور اس کی نگرانی کے لیے موجود پولیس اہلکاروں پر حملے ہوتے رہے ہیں۔
2 برس قبل بھی پشاور میں ہی پولیس مہم کی نگرانی پر تعینات پولیس اہلکاروں پر بم حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں ایک اہلکارہلاک اور ایک زخمی ہوگیا تھا۔ یہ حملہ پشاور شہر کے مضافاتی علاقے داؤدزئی میں ہوا تھا۔

اس کے علاوہ بھی ملک کے دوسروں صوبوں میں بھی پولیو ورکرز کو مشکلات کا سامنا رہا ہے۔


متعلقہ خبریں