امریکی ریاست کی جانب بڑھنے والا طوفان خطرناک صورت اختیار کرنے لگا


امریکی ریاست فلوریڈا کی جانب بڑھنے والے سمندری طوفان ڈوریان کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے جس کے باعث ریاست میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

ڈوریان کا رخ امریکی ریاست فلوریڈا کی بحر اوقیانوس کے ساتھ جڑی ساحلی پٹی کی جانب ہے اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ طوفان اتوار اور پیر کی درمیانی شب ریاست سے ٹکرا سکتا ہے۔

طوفان کے باعث ہواؤں کی رفتار 178 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہو چکی ہے۔

طوفان کی آمد سے لاحق خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے گورنر نے ریاست میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے اور عوام کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

گورنر نے شہریوں سے محتاط رہنے اور کم از کم ایک ہفتے کی خوراک اپنے پاس رکھنے کی اپیل بھی کی ہے۔

خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ڈوریان کیٹگری 4 کے انتہائی خطرناک طوفان کی صورت اختیار کر لے گا۔


متعلقہ خبریں