احد چیمہ کی گرفتاری! لاہور میں بیوروکریسی ینگ ڈاکٹرز کی راہ پر چل پڑی


لاہور: لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کے سابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) احد چیمہ کی گرفتاری کے خلاف لاہور میں بیوروکریسی نے ینگ ڈاکٹرز کی راہ پرچلتے ہوئےمحکمہ سروسز میں تالہ بندی کردی۔

ایڈیشنل چیف سیکریٹری عمر رسول کی جانب سے تالہ بندی کے احکامات ملنے کے بعد زنجیریں اور تالے منگواکر دروازوں پر ڈال دیے گئے۔

حکمت عملی طے کرنے کے لئے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے افسران عمر رسول کی ہدایت پر گورنمنٹ آفیسرز ریزیڈنس (جی اوآر) ون پہنچ گئے ہیں۔ جن میں خواتین افسران بھی شامل ہیں۔

افسران کے اجلاس میں شرکت کے لئے صوبائی سیکریٹریز،ایڈیشنل سیکریٹریز اور مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز بھی پہنچ چکے ہیں۔ علی جان، نجم شاہ، مدثر ریاض ملک، سمیر احمد سید، دانش افضال اور اشفاق خان سمیت دیگر اجلاس میں شریک ہیں۔

 


متعلقہ خبریں